Home Uncategorized الشفا ہسپتال سے بچائے گئے 28 نومولودمصر منتقل

الشفا ہسپتال سے بچائے گئے 28 نومولودمصر منتقل

Share
Share

غزہ الشفا ہسپتال میں بچائے گئے 31 نومولود بچوں میں سے 28 کو علاج کے لیے مصر منتقل کر دیا گیا ہے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق 28 نومولود بچوں کو الشفا ہسپتال سے مصر منتقل کیا گیا ہے، نومولودوں کو ایمبولینس کے ذریعے موبائل انکوبیٹرز میں مصر پہنچایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے الشفا ہسپتال پر وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے طبی عملے، بے گھر افراد اور مریضوں کو نکال دیا تھا۔

ہسپتال میں موجود 31 نومولود بچوں کو پہلے جنوبی غزہ کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، پہلے کہا جا رہا تھا کہ 31 نومولود بچوں کو مصر منتقل کیا جا رہا ہے مگر پھر بتایا گیا کہ 28 بچے وہاں پہنچے ہیں، یہ ابھی واضح نہیں کہ 3 بچوں کو مصر کیوں نہیں بھیجا گیا۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 13 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...