اتراکھنڈ:بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک افسوسناک واقعے میں مودی سرکار کی 15 سالہ کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ میں اس وقت منوں ٹنوں وزنی برفانی تودے میں 57 مزدور دبے ہوئے ہیں اور حکومت کی امداد کے منتظر ہیں۔
خون جما دینے والی سردی میں محنت مزدوری کرنے والے ایک ناگہانی آفت اور حکومتی نااہلی کا شکار بن کر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔
نہایت تاخیر سے پہنچنے والی ریسکیو ٹیم اب تک برفانی تودے سے صرف 16 مزدوروں کو زندہ بچانے میں کامیاب ہوسکی ہے۔
ملبے تلے اب بھی 41 دبے ہیں۔ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ان مزدوروں کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔
برفانی تودے تلے دبنے والے تمام مزدور بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے ملازمین تھے جو ایک ترقیاتی پروجیکٹ کا حصہ تھے۔