Home Uncategorized حج کے دوران گرمی سے 577 حاجی جان کی بازی ہار گئے

حج کے دوران گرمی سے 577 حاجی جان کی بازی ہار گئے

Share
Share

ریاض : مکہ مکرمہ میں رواں برس حج کے دوران گرمی سے کم سے کم 577 حاجی جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر سے جبکہ اردن کے 60 اور تیونس کے 35 حاجی جاں بحق ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران حج گرمی سے انڈونیشیا کے 144، ایران کے 11 اور سینیگال کے 3 حاجی جاں بحق ہوئے۔

رواں سال تقریباً 18 لاکھ مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کیا جہاں سعودی عرب میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، حج کے اکثر مناسک اور عبادات کھلے آسمان تلے اور پیدل ہی انجام دی جاتی ہیں جو بزرگ اور زائد العمر افراد کے لیے بڑا چیلنج ہوتی ہیں۔

گزشتہ برس حج کے دوران 240 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں اکثریت انڈونیشیا کے باشندوں کی تھی جبکہ گرمی کے باعث ہونے والی بیماریوں کے 10 ہزار سے زائد کیس رجسٹر ہوئے تھے جن میں 10 فیصد ہیٹ سٹروک کے تھے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...