Home highlight ڈومینیکن ریپبلک میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے سابق بیس بال کھلاڑی سمیت 79 افراد ہلاک

ڈومینیکن ریپبلک میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے سابق بیس بال کھلاڑی سمیت 79 افراد ہلاک

Share
Share

ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 79 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب مشہور مرینگی گلوکار روبی پیریز کا کنسرٹ جٹ سیٹ نائٹ کلب میں جاری تھا۔

ہلاک ہونے والوں میں صوبائی گورنر نیلسی کروز اور سابقہ میجر لیگ بیس بال کھلاڑی اوکٹاؤیو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔ 51 سالہ ڈوٹیل ہسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

جٹ سیٹ نائٹ کلب میں اس وقت تقریباً 400 افراد موجود تھے، اور ریسکیو آپریشن میں 400 سے زائد اہلکار مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبے میں دبے افراد میں سے کئی زندہ ہو سکتے ہیں، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ڈائریکٹر، جواں مینوئل میندیز نے امید ظاہر کی کہ ملبے کے نیچے دبے افراد میں سے بہت سے زندہ ہوں گے۔

جٹ سیٹ نائٹ کلب سانتو ڈومنگو کا مشہور مقام ہے جہاں اکثر ڈانس میوزک کنسرٹس منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس حادثے میں سیاستدانوں، کھلاڑیوں اور دیگر مشہور شخصیات کی بھی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔

نیلسی کروز، جو مونٹے کرسٹی صوبے کی گورنر تھیں اور سابق بیس بال کھلاڑی نیلسن کروز کی بہن تھیں، حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔

Share
Related Articles

شہباز شریف کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے...

اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی

گلگت:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان...

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 20 اپریل تک آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی

لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 20 اپریل...