پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی ہمشکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
ایسا کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کے سات ہمشکل ہوتے ہیں۔ ماضی میں بیشتر فنکاروں کے ہمشکل سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور اس مرتبہ ہانیہ عامر کی ہمشکل نے سب کو چکرا کر رکھ دیا۔
علینہ اوزترک گلکو نامی اس ترکش بلاگر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین سمیت اداکارہ کے مداح بھی حیران رہ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا انفلوئنسرعلینہ اوزترک کے انسٹاگرام ہینڈل پر فالوورز کی تعداد 66 ہزار سے زیادہ ہے۔ وہ ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں اور اکثر انسٹاگرام پر اس حوالے سے ویڈیوز یا تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر کی ایک ہمشکل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس کے خوب چرچے ہوئے تھے۔