Home سیاست الیکشن کا روڈ میپ قوم کے سامنے لانا ضروری ہے، بلاول بھٹو

الیکشن کا روڈ میپ قوم کے سامنے لانا ضروری ہے، بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی جماعت کو جس بند گلی میں دھکیلا ہے، پی ٹی آئی کو پہنچنے والا نقصان چیئرمین پی ٹی آئی خود بھگتیں، لیکن باقی سیاسی جماعتوں پر ذمہ داری ہے ہم نے یقینی بنانا ہے کہ اس بند گلی میں ہمارے پورے جمہوری نظام کو نہ دھکیلا جائے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست گالم گلوچ اور کردار کشی کی سیاست نہیں، ہم سب کو ملکر وزیر اعظم شہباز شریف کومضبوط کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جو آئین، قانون ،انسانی حقوق کو نہیں مانتے تھے وہ آج انسانی حقوق کی بات کر رہے ہیں، سیاسی جماعت کو سیاسی جماعت بن کر کام کرنا چاہیے، اگر سیاسی جماعتوں نے دہشتگروں کی طریقہ کار اپنانے ہیں، تو پیپلز پارٹی کے دل میں ان کے لیے کوئی نرمی نہیں، پیپلز پارٹی کل بھی اسی جمہوریت اور آئین کے ساتھ تھی آج بھی اسی کیساتھ ہیں، اگر کوئی پینٹا گون پر حملہ کرے گا تو کیا اسے چھوڑا جائیگا، ہم پر بھی ایک ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی جماعت کو جس بند گلی میں دھکیلا ہے، پی ٹی آئی کو پہنچنے والا نقصان چیئرمین پی ٹی آئی خود بھگتیں، لیکن باقی سیاسی جماعتوں پر ذمہ داری ہے ہم نے یقینی بنانا ہے کہ اس بند گلی میں ہمارے پورے جمہوری نظام کو نہ دھکیلا جائے، اس کا نقصان صرف غیر جمہوری سیاست کرنے والوں تک محدود رہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس کیلئے ہم سب کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی، ہمیں معاشی کیساتھ ساتھ سیاسی استحکام کا روڈ میپ بھی پیش کرنا ہوگا، جس کیلیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا اور الیکشن کا روڈ میپ قوم کے سامنے لانا ضروری ہے۔

بلاول بھٹونے زور دیا اس میں حکومت و اپوزیشن کیساتھ باقی اداروں کا بھی کردار ہے، تاکہ ملک میں سیاسی تقسیم کیساتھ ساتھ اداروں میں موجود تقسیم کو بھی ختم کریں، ورنہ اس کے بغیر سیاسی استحکام قائم کرنا بہت مشکل ہوگا۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اور ایاز صادق کا رابطہ، عمران خان سے 2 روز میں ملاقات کا امکان

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کی بدولت پی ٹی...

بانی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر

لاہور :لاہور ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 9...

امریکی ڈاکٹرز نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا

نیویارک:حال ہی میں امریکا میں ہزاروں ڈاکٹروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب...

وزیراعظم کا فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم تیارکرنے والی ٹیم کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی...