راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔تین دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا. فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر شفیع سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے. علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیرنس آپریشن کی جا ری ہے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے واقعہ میں سیکیورٹی فورسز نے خیبر ڈسٹرکٹ کے عام علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا. دوران آپریشن تین زخمی ہو گئے۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے. علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔