اوکلاہوما سٹی: امریکی ریاست اوکلاہوما سے کیرولائنا جانے والی فلائٹ 18 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی اور سب مسافر طویل انتظار کے بعد ایک ایک کرکے چلے گئے سوائے فِل اسٹرنگر کے جو بالا آخر پورے جہاز میں جانے والے واحد مسافر بن گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فِل اسٹرنگر نے آخر وقت تک فلائٹ کا انتظار کیا جس کے بعد وہ طیارے میں جانے والے واحد مسافر تھے اور ان کے صبر کرنے پر فلائٹ کے عملے نے انہیں وی آئی پی جیسا پروٹوکول بھی فراہم کیا۔
فِل نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے فلائٹ کیلئے 17 گھنٹے اور 52 منٹ تک انتظار کیا۔ جبکہ دیگر تمام مسافر دوسرے طیارے میں چلے گئے یا واپس ہوگئے۔
فِل نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہوائی جہاز کی تمام سیٹ خرید لی تھیں۔ انہوں نے عملے کی جانب سے بہترین سلوک کا مظاہرہ کرنے پر انکی تعریف بھی کی۔