Home Uncategorized اکتوبر سے پہلے نیٹو میں سویڈن کی رکنیت کی توثیق نہیں کریں گے ، ترک صدر

اکتوبر سے پہلے نیٹو میں سویڈن کی رکنیت کی توثیق نہیں کریں گے ، ترک صدر

Share
Share

استنبول:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے واضح کیا ہے کہ ترکیہ کم از کم اکتوبر سے پہلے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں سویڈن کی رکنیت کی توثیق نہیں کر سکے گا کیونکہ اس سے پہلے پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں ہو گا۔

ترک صدر نے کہا کہ ہمارے پاس دو ماہ کی پارلیمانی چھٹی ہے، اکتوبر میں ارکان پارلیمنٹ کے واپس آنے کے بعد بہت سی (دیگر) قانون سازی کی تجاویز پر بحث کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے بین الاقوامی معاہدے اور بہت سی قانون سازی کی تجاویز ہیں جن پر بات کرنے کی ضرورت ہے، ہم ان سب تجاویز پر ان کی اہمیت کے مطابق غور کریں گے، لیکن ہمارا مقصد اس عمل کو جلد از جلد مکمل کرنا ہے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ جب پارلیمنٹ اپنا اجلاس دوبارہ شروع کرے گی ، مجھے لگتا ہے کہ سپیکر اس مسئلے کو ترجیح دینے پر راضی ہو جائے گا، بعض مغربی رہنماؤں نے امید ظاہر کی تھی کہ ترکیہ آنے والے ہفتوں میں توثیق کا عمل مکمل کر لے گا۔

خیال رہے ترکیہ کے صدر نے ایک سال بعد سویڈن کو امریکہ کی قیادت میں فوجی اتحاد میں شامل ہونے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا تھا۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...