Home نیوز پاکستان وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ٹیلی فونک گفتگو ،پروفیشنل ازم کو خراج تحسین پیش کیا

وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ٹیلی فونک گفتگو ،پروفیشنل ازم کو خراج تحسین پیش کیا

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹلینا جورجیوا سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے ماضی کی پیدا کردہ بداعتمادی کا ذکر کیا۔وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کے پروفیشنل ازم اور لیڈر شپ کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ماضی کی پیدا کردہ بداعتمادی کی وجہ سے تحفظات تھے، مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف وعدوں کو پورا کریں گے، آپ نے پیرس میں ملاقات میں معاہدہ پورا کرنے کی دانش مندی اور عزم دکھایا اور جو لیڈرشپ دکھائی ، وہ لائق تحسین اور قابل تعریف ہے، اسی وجہ سے آپ کی مدد کریں گے۔

کرسٹلینا نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اب مضبوط شراکت داری اور باہمی اعتماد استوار ہوچکا ہے، پاکستان آئی ایم ایف کا اہم رکن ہے اور پاکستان کی ہر ممکن حد تک مدد کرتا رہے گا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم سے قریبی رابطے میں رہنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم نے گفتگو میں کہا کہ میں نے آج صبح بھی اپنی معاشی ٹیم سے ملاقات کرکے واضح کیا کہ معاہدے کی ذرا سی خلاف ورزی بھی برداشت نہیں کروں گا، 12 اگست تک ہماری حکومت ہے، پھر نگران حکومت آجائے گی، جو معاہدے کا احترام جاری رکھے گی، الیکشن کے بعد عوام نے اگر ہمیں منتخب کیا تو آئی ایم ایف کی مدد سے معیشت کو ٹرن آراؤنڈ کردیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا کے بہترین اور لذیذ ترین آم پیدا کرتا ہے، آپ کے لئے احترام کے جذبے کے طورپر آموں کا تحفہ بھجوارہا ہوں۔

وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کے پروفیشنل ازم اور لیڈر شپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے غریب عوام کے لئے جذبے اور احساس کو بھی سراہا اور کہا کہ آپ نے جس طرح پاکستان کی مدد کی ہے، اس کا شکریہ ادا کرنے کے لئے الفاظ نہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ہوا ہے۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...