Home Uncategorized سعودی عرب نے فلسطین کیلئے غیر مقیم سفیر نامزد کردیا

سعودی عرب نے فلسطین کیلئے غیر مقیم سفیر نامزد کردیا

Share
Share

جدہ:سعودی عرب نے فلسطینی علاقوں کے لیے غیر مقیم (نان ریزیڈنٹ) سفیر نامزد کردیا۔فلسطینی صدر کے مشیر مجدی الخالدی نے تقررکا خیر مقدم کیا ہے ۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اردن میں موجودہ سعودی سفیر نائف السدیری یہ ذمہ داری ادا کریں گے ، وہ مقبوضہ بیت المقدس کے لیے بطور قونصل جنرل بھی خدمات انجام دیں گے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق نائف السدیری نے عمان میں فلسطینی سفارت خانےکے صدر دفتر میں اسناد پیش کردی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ تقرری سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہدکی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور اسے تمام شعبوں میں فروغ دینےکی خواہش پر عمل کی جانب اہم قدم ہے۔

ادھر اس حوالے سے فلسطینی صدر کے مشیر مجدی الخالدی کاکہنا ہے کہ وہ اس تقررکا خیر مقدم کرتے ہیں، اس سے دونوں ملکوں کے مستحکم اور ٹھوس برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملےگی۔

خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں سے متعلق امور روایتی طور پر عمان میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے ذریعے نمٹائے جاتے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...