Home نیوز پاکستان فنکاروں نے اپنے فن کے ذریعے ملک کی خدمت کی اور نام کمایا ہے،وزیراعظم

فنکاروں نے اپنے فن کے ذریعے ملک کی خدمت کی اور نام کمایا ہے،وزیراعظم

Share
Share

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فنکاروں نے اپنے فن کے ذریعے ملک کی خدمت کی اور نام کمایا ہے۔ہم نے فلم اور فنکار کی حوصلہ افزائی کی اور شوبز سے وابستہ افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کو شش کی ہے، امید ہے کہ عبوری حکومت بھی اس سلسلہ کو جاری رکھے گی۔

گونر ہاؤس لاہور میں فلمی صنعت کی بحالی کیلئے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ فنکار معاشرتی اور اخلاقی اقدار کے سفیر ہوتے ہیں جنہیں خود کو منوانے اور معاشرے میں اپنا مقام پیدا کرنے کیلئے بڑی تگ و دو کرنی پڑتی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ فلم، میوزک اور ریڈیو آرکائیوز پالیسی کا اجرا کر دیا ہے، ماضی میں ہمارے ہمسایہ ممالک میں فلمیں اور ڈرامے پسند کئے جاتے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے آپ کمیٹی بنائیں اور سوچیں کہ کن خطوط پر چلنا ہے تاکہ فلم انڈسٹری میں کھویا ہوا مقام واپس حاصل ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وہ دن بھی یاد ہے جب یہاں ہم خوبصورت فلمیں اور ڈرامے دیکھا کرتے تھے مگر بدقسمتی سے ایک طویل عرصے تک فلم انڈسٹری نہ ہونے کے برابر رہی، کئی سینما ہالز شادی ہالوں میں تبدیل ہو گئے، ثقافت کسی بھی سوسائٹی کا حسن ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وحید مراد، محمد علی، شبنم، زیبا، مصطفیٰ قریشی، منور ظریف، ننھا، کمال رضوی، معین اختر، عمر شریف، عرفان کھوسٹ، امان اللہ سمیت دیگر فنکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان فنکاروں نے اپنے فن کے ذریعے ملک کی خدمت کی اور نام کمایا ہے۔

Share
Related Articles

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار،پہاڑوں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی

اسلام آباد:ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار رہی، بالائی علاقوں میں...

بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی...

جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

لاہور: جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ...

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات طے

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی...