Home Uncategorized واٹس ایپ نے بیٹا صارفین کیلئے ایک ایپ سے متعدد اکاؤنٹس چلانے کا فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے بیٹا صارفین کیلئے ایک ایپ سے متعدد اکاؤنٹس چلانے کا فیچر متعارف کروا دیا

Share
Share

کیلیفورنیا:ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بیٹا صارفین کیلئے ایک ایپ سے متعدد اکاؤنٹس چلانے کا فیچر متعارف کروا دیا۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ کیلئے واٹس ایپ بیٹا کی نئی اپ ڈیٹ میں ایک ایپ سے متعدد اکاؤنٹ کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔

ایپ میں نیا اکاؤنٹ انتہائی سہولت کے ساتھ شامل کیا جاسکتا ہے، صارفین کو بس کیو آر کوڈ بٹن کے برابر میں موجود تیر کے نشان کو ٹیپ کرنا ہوگا۔

نئے فیچر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ صارفین اکاؤنٹ لاگ آؤٹ کیے بغیر باآسانی دیگر اکاؤنٹس کو چلا سکیں گے، نئے اکاؤنٹ تب تک فعال رہیں گے جب تک صارف ان کو لاگ آؤٹ نہ کریں، فیچر کا مقصد صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔

اس شاندار فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی نجی چیٹ، دفتر کی چیٹ اور دیگر چیٹ ایک ہی ایپ میں رہتے ہوئے الگ الگ رکھ سکیں گے، ساتھ ہی ہر اکاؤنٹ کیلئے گفتگو اور نوٹیفکیشن بھی علیحدہ رکھے جا سکیں گے۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...