Home نیوز پاکستان پاکستان کا 76 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

پاکستان کا 76 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

Share
Share

اسلام آباد / لاہور/کراچی: پاکستان کا 76واں یوم آزادی آج پیر 14 اگست کو قومی جذبے اور ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

سرکاری و نجی عمارتوں اور سڑکوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں شاندار چراغاں کیا گیا ہے جبکہ قومی پرچم، جھنڈیاں، بانیانِ پاکستان کی تصاویر اور بینرز جگہ جگہ ا?ویزاں کئے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی دی گئی، ملک بھر میں مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔

پاک فوج کی طرف سے لاہور میں21 توپوں کی سلامی اور مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں سول وعسکری حکام شریک ہوئے۔

واہگہ بارڈر پر صبح کے وقت پرچم کشائی جبکہ شام کو پرچم اتارے جانے کی تقریب ہوگی۔ رینجرز کا خصوصی اسکواڈ روایتی پریڈ کا مظاہرہ کرے گا۔ پاکستان اوربھارت کی سرحدی فورسز کے مابین مٹھائی،تحائف اور خیرسگالی کے جذبات کا تبادلہ ہوگا۔

مزار قائد پر تبدیلی گارڈزکی تقریب منعقد ہوئی، جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز علی الصبح وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبائی داراحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوئی، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک وقوم کی ترقی، خوشحالی اور امن وسلامتی کی دعائیں مانگی گئیں اور پاک فوج اور رینجرز کے خصوصی دستے نے سلامی دی۔

Share
Related Articles

سابق سینئر بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے

اسلام آباد:سابق سینئر بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے۔اہل خانہ کے...

ڈی جی پاسپورٹس کاملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد:ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے ملک بھر میں پاسپورٹس...

وزیراعظم کی موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس...

ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری...