Home Uncategorized سینئر اداکار اکبر خان انتقال کر گئے

سینئر اداکار اکبر خان انتقال کر گئے

Share
Share

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اکبر خان انتقال کر گئے۔شوبز حلقوں نے اکبر خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فن اور اداکاری کے شعبوں میں ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

مرحوم اکبرخان نے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کی جن میں ڈرامہ سیریل پری زاد، دل ربا، عشق زہے نصیب شامل ہیں۔ وہ مقبل کامیڈی ڈرامے بلبلے میں بطورمہمان اداکار بھی نظر آئے۔ اکبرخان کی نمازجنازہ بعد نمازعصرمسجد اقصیٰ فائیو سی 2 نارتھ کراچی میں ادا کی گئی۔

اکبر خان کو مصوری اور مجسمہ سازی سے بھی گہرا لگاؤ تھا، انہوں نے کئی مجسمے بنائے ہیں اور ان کا خیال تھا کہ مجسمہ سازی کے فن کو ملک میں مزید پہچان ملنی چاہیے۔ کچھ عرصہ قبل آرٹس کونسل میں ان کی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مرحوم ٹی وی اداکار شکیل مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے۔

شوبز حلقوں نے اکبر خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی رحلت سے انڈسٹری میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ فن اور اداکاری کے شعبوں میں ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...