انصاف میں تاخیر کا مطلب نا انصافی ہے،ماہرہ خان

لاہور: اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انصاف میں تاخیر کا مطلب نا انصافی ہے۔ جب قانون بنانے والوں کے گھر میں ایسے واقعات ہوں گے تو ہم کس سے قانون کے بارے میں بات کریں گے

ماہرہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی واقعہ ہوتا ہے مجرم جیل میں چلے جاتے ہیں۔ ہم خاموش ہوجاتے ہیں اور کچھ نہیں ہوتا۔ جب ایک لڑکی سے زیادتی ہوئی، بدترین تشدد ہوا اس کے دانت تک توڑ دئیے گئے تو اس پر ایک بار بات کرنے کے بعد کیوں خاموشی ہوجاتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم ہر روز اس واقعہ سے متعلق ٹوئٹ کروں گی۔ میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ میڈیا اس بارے میں بات کرنا ختم نہ کرے۔ اس واقعے کی مسلسل کوریج کی جائے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ جب قانون بنانے والوں کے گھر میں ایسے واقعات ہوں گے تو ہم کس سے قانون کے بارے میں بات کریں گے۔ انصاف میں تاخیر کا مطلب نا انصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے اس کے مجرم جیل میں چلے جاتے ہیں تاکہ ہم سب چپ ہوجائیں لیکن کچھ ہوتا نہیں ہے اس لیے جب تک کچھ نہ ہو ہمیں چپ نہیں ہونا چاہیے۔