Home سیاست جاوید لطیف کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کے حکم کے خلاف نیب کی اپیل خارج

جاوید لطیف کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کے حکم کے خلاف نیب کی اپیل خارج

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کے حکم کے خلاف نیب کی اپیل خارج کردی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جولائی میں ہونے والی نیب ترامیم مشکوک ہیں، 3 جولائی کو کی گئی نیب ترامیم عدالتی فیصلوں کے متصادم ہیں

جاوید لطیف کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کے حکم کے خلاف نیب اپیل پر سماعت ہوئی۔اس موقع پر عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ہائیکورٹ کا حکم 3 جولائی کی ترمیم سے پہلے کا ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب قانون سے متعلق اہم ریمارکس دیے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جولائی میں ہونے والی نیب ترامیم مشکوک ہیں، 3 جولائی کو کی گئی نیب ترامیم عدالتی فیصلوں کے متصادم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوال جواب کے لیے بلائے گئے بندے کو جیل میں کیسے ڈالا جاسکتا ہے؟ نیب قانون 2001 تک ڈریکونین تھا، نیب قانون میں ریمانڈ کا دورانیہ کم کرنے اور ضمانت دینے کی ترامیم اچھی ہیں۔

سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیب قانون کی تشریح عدالتی فیصلوں اور آئین کے تناظر میں ہی ہوسکتی ہے۔

عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کو گرفتاری سے پہلے مطلع کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، 3 جولائی 2023 کی ترمیم کے بعد دوران انکوائری بھی گرفتاری ہوسکتی ہے۔

پراسیکیوٹر رضوان ستّی نے کہا کہ نیب ترمیم کا اطلاق ماضی سے کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جاوید لطیف کا مقدمہ انکوائری اسٹیج پر تھا، اس وقت گرفتاری نہیں ہوسکتی،چھوڑیں جی ان باتوں کو۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سی سی پی کو مستحکم کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کمپٹیشن...

عمران خان سے جیل میں تینوں بہنوں،وکلاء کی ملاقاتیں، بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کرائی گئی

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تینوں بہنوں اور 6...

ہم نے حکومت سے مذاکرات کئے مگر ہماری ملاقات نہیں کرائی جاتی ہر کسی کو اپنی ناک سے نیچے دیکھنا ہوگا،فیصل چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری...

جتنا سستا حج ہم کرارہے ہیں دنیا میں اتنا سستا حج کہیں نہیں ہوتا،چوہدری سالک حسین

اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے گزشتہ سال حج...