Home سیاست امریکا کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری چاہتے ہیں،نگران وزیراعظم

امریکا کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری چاہتے ہیں،نگران وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ ملکوں میں مختلف امور پر اتفاق اور اختلاف بھی رہتا ہے، ہم منفی توانائیوں پر یقین نہیں رکھتے۔ امریکا کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری چاہتے ہیں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا امریکا کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلق ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملکوں میں مختلف امور پر اتفاق اور اختلاف بھی رہتا ہے، ہم منفی توانائیوں پر یقین نہیں رکھتے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تباہی سے زیادہ متاثر ہوا ہے، پاکستان میں مسئلہ زیادہ اخراجات اور کم وسائل ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری عمل تسلسل سے جاری ہے، گزشتہ 15 سالوں میں 3 اسمبلیوں نے اپنی مدت پوری کی، حکومت کی تبدیلی آئینی طریقے سے عمل میں آئی، جمہوری عمل کا ارتقا ہو رہا ہے، حکومت تبدیلی کا آئینی طریقہ موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت ہی پارلیمنٹ کی مضبوطی کی ضامن ہے، پاکستان کے عوام میں بحرانوں سے نکلنے کی صلاحیت ہے، پاکستانی ڈاکٹرز اپنی مہارت کی وجہ سے دنیا میں جانے جاتے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ملکر پاکستان نے طویل جنگ لڑی ہے، ہم نے مل کرعالمی امن کے لیے بہت اہم کردارادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء کے گروپ نے جی ایچ کیو کا بھی دورہ کیا تھا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی تھی۔

Share
Related Articles

تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں بڑی گرمجوشی سے آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی،جسٹس نعیم اخترافغان

اسلام آباد:فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے مقدمے کی...

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی

مظفرآباد: آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی...

شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ،بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کردی

اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے رہنماوٴں کو شرافضل مروت...

پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کوحراست میں لے لیا گیا

راولپنڈی :پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سیمابیہ طاہر کو حراست میں...