Home نیوز پاکستان پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا،چیف جسٹس عمرعطاء بندیال

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا،چیف جسٹس عمرعطاء بندیال

Share
Share

اسلام آباد: نیب ترامیم کیخلاف کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطاء بندیال نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے بارے میں ریمارکس دیے ہیں کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا، اس قانون سازی سے عدلیہ کی آزادی کی بنیادیں ہلا دی گئیں ، ہم نے اس لیے حکم امتناع دیا، ہم آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے نیب ترامیم کیخلاف کیس پر سماعت کی

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میرے ایک ساتھی جج نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس بارے حوالہ دیا، آپ کو شاید معلوم نہ ہو، اٹارنی جنرل نے پریکٹس اینڈ پروسیجر اور ریویو آف ججمنٹ قانون میں مطابقت کی بات کی، یکم جون 2023کو اٹارنی جنرل نے عدالت سے مزید وقت مانگا، آٹھ جون کو اٹارنی جنرل نے کہا بجٹ سیشن کے بعد پارلیمنٹ سے قانون میں درستگی کریں گے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مجھے علم نہیں آج حکومت کا کیا موقف ہے، کیا کسی معطل شدہ قانون کی روشنی میں تمام مقدمات پر سماعت روک دیں، دوسرا حل یہ ہے کہ عدالت اپنا کام جاری رکھے اور پارلیمنٹ طے کرے، احترام کیساتھ کہنا چاہتا ہوں یہ محض تاثر ہے کہ قانون موجود ہے، اگر قانون موجود ہے تو پھر ترمیم کی بات کیوں کی گئی۔

وکیل مخدوم علی خان نے استدعا کی کہ عدالت کسی بھی قانون کالعدم قرار دینے سے قبل انتہائی احتیاط کرے، جب تک کسی قانون میں نظرثانی نہ ہو وہ قانون برقرار رہتا ہے۔

چیف جسٹس نے مخدوم علی خان سے کہا کہ ہم کسی قانون کو کالعدم قرار نہیں دے رہے، اس قانون کے ذریعے آئین کی خلاف ورزی کی گئی، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون سے پہلی بار سپریم کورٹ کے انتظامی امور میں مداخلت کی گئی، قانون کے ذریعے وہ ریمیڈی دی گئی جو آئین میں موجود ہی نہیں، آپ درخواست دیں ہم آپ کو پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کیس میں سنیں گے، بات یہ ہے کہ کیا سپریم کورٹ اپنا کام بند کر دے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اس قانون میں ایسی ترامیم کی جائیں کہ آئین سے مطابقت نظر آئے۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ میرا سوال یہ ہے کہ کیا حکم امتناع کی موجودگی میں اس کیس کی سماعت ہونی چاہیے یا فل کورٹ تشکیل دی جائے، میں نے اپنی رائے پہلے بھی دی اور اب بھی کھل کر اظہار کر رہا ہوں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا، اس قانون سازی سے عدلیہ کی آزادی کی بنیادیں ہلا دی گئیں ، ہم نے اس لیے حکم امتناع دیا، ہم آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میری رائے میں یہ سوال سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی بنچ کے سامنے ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے نکتہ اٹھایا کہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ فیصلہ دے چکا بنچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس پاکستان کا ہے۔

Share
Related Articles

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا خصوصی انٹرویو واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے...

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اسلام آباد: وفاقی وزیر...

معرکہ حق کی کامیابی کا پہلا سال: افواجِ پاکستان کی قوم کو دلی مبارکباد، آئی ایس پی آر

عسکری قیادت کا قوم کے نام خصوصی پیغام راولپنڈی: Inter-Services Public Relations...

معرکۂ حق: دشمن کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان نے فیصلہ کن برتری حاصل کی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام اسلام آباد: Shehbaz Sharif نے معرکۂ...