Home نیوز پاکستان شاہین اور انشا آفریدی کی شادی ،رسم حنا کی تصاویر ،ویڈیوز وائرل

شاہین اور انشا آفریدی کی شادی ،رسم حنا کی تصاویر ،ویڈیوز وائرل

Share
Share

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باوٴلر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی اور فاسٹ باوٴلر شاہین آفریدی کی مہندی کی تقریب کراچی میں ہوئی جبکہ شادی کی تقریب بھی آج کراچی میں ہوگی۔

انشا آفریدی اور شاہین آفریدی کے ولیمے کی تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گئی ہے۔

مہندی کی یہ تقریب شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں شاہین آفریدی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شرکت کی، تقریب میں شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کو ایک ساتھ کھانا کھاتے اور گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

مہندی کی تقریب میں رشتے داروں، قریبی دوستوں اور مختلف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

رسم حنا کی سامنے آنے والی ویڈیوز میں شاہین شاہ آفریدی سفید رنگ کے شلوار قمیض اور ہلکی گلابی ویسٹ کوٹ میں نظر آئے جبکہ شاہد آفریدی نے سیاہ جوڑے کا انتخاب کیا۔

شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی کی بھی چند ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جن میں انہیں رنگ برنگ کے پھولوں سے مزین گہرے سبز رنگ کا شرارہ زیب تن کئے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد:سعودی عرب کے وزیر خارجہ کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں...

بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی خبر ’فیک نیوز‘ ہے،سیکیورٹی ذرائع

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر، پٹھان کوٹ، راجستھان...

بھارتی جنگی جنون ، پاک فوج نے راولپنڈی، لاہور، کراچی سمیت دیگر شہروں میں اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے

بھارتی جارحیت کاسلسلہ بدستور جاری، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں...

پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کریں،ملالہ یوسفزئی

لندن:نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت...