Home نیوز پاکستان شاہد آفریدی کا بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی پر اشعار کی صورت میں جذباتی پیغام

شاہد آفریدی کا بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی پر اشعار کی صورت میں جذباتی پیغام

Share
Share

کراچی: سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی پر اشعار کی صورت میں جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

شاہد ا?فریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس پر بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی کی تقریب کی تصاویر شیئرکردیں۔

تصاویر میں شاہد آفریدی کو بیٹی انشا آفریدی اور داماد فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ بیٹی کی رخصتی پر شاہد آفریدی نے اپنے جذبات کا اظہار اشعار کی صورت میں کیا۔شاہد آفریدی نے جو شعر شیئر کیے وہ یہ تھے۔

آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے رخصت بھی ہورہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے

ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر امید صبح نو اسے آئی ہے تھامنے

شاہد آفریدی کی جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اسے بیٹی کے لیے ایک باپ کے حقیقی احساسات قرار دیا۔

یاد رہے کہ انشا آفریدی کی شادی گزشتہ شب قومی کرکٹ ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی سے کراچی میں ہوئی۔

Share
Related Articles

پیکا جیسے قوانین سے ملک کو شمالی کوریا بنا دیا گیا، حمد ﷲ

جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمدﷲ نے کہا ہے کہ...

صدر ٹرمپ کا چین، کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد اشیاء پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے...

پیپلز پارٹی اب میڈیا پر ایکٹ کی مخالفت کر کے دوغلے پن کا مظاہرہ نہ کرے، بیرسٹر سیف

پشاور:خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے پیکا ایکٹ ترامیم پر...

محسن نقوی کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات،مذاکرات میں پی ٹی آئی کے رویے، سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی سرداری ایاز...