Home سیاست پائیدار ترقی کیلئے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے،انوارالحق کاکڑ

پائیدار ترقی کیلئے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے،انوارالحق کاکڑ

Share
Share

نیویارک: نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ ترقی پذیر ممالک کے پاس ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے وسائل کی کمی ہے، قرض میں جکڑے ملکوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ترقیاتی اہداف کیلئے وسائل اور سرمایہ کاری سے متعلق مباحثے سے خطاب میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے پاس ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے وسائل کی کمی ہے، قرض میں جکڑے ملکوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔

نگران وزیر اعظم نے عالمی سطح پر معاشی مساوات قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔

نگران وزیراعظم گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو اجلاس میں بھی شریک ہوئے جہاں انہوں نے کہا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ اقدام اور سی پیک پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں اہمیت کے حامل ہیں۔

Share
Related Articles

بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے...

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پہلگام میں انسانی...

سابق وزیر نوازشریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف...