Home سیاست مرتضیٰ بھٹو کو ملکی تاریخ کی ایک گھناوٴنی سازش کے تحت قتل کیا گیا،بلاول بھٹو

مرتضیٰ بھٹو کو ملکی تاریخ کی ایک گھناوٴنی سازش کے تحت قتل کیا گیا،بلاول بھٹو

Share
Share

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ عوام کی سیاسی وجمہوری آزادیوں اورمعاشی حقوق کی خاطر بھٹو خاندان نے جو قربانیاں دیں وہ بے مثال ہیں، شہید مرتضی بھٹو کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

مرتضیٰ بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرتضیٰ بھٹو کو ملکی تاریخ کی ایک گھناوٴنی سازش کے تحت قتل کیا گیا۔ مرتضیٰ بھٹو کی جمہوریت پسند سوچ اور زندگی بھر عوامی حقوق کیلئے سرگرم عمل رہنا مشعل راہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کی سیاسی وجمہوری آزادیوں اورمعاشی حقوق کی خاطر بھٹو خاندان نے جو قربانیاں دیں وہ بے مثال ہیں، شہید مرتضی بھٹو کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مرتضیٰ بھٹو کو قتل کرنے کی سازش یہ تھی کہ ایک بھٹو کو نشانہ بنانے کیلئے دوسرے بھٹو کو مار دو، ہم پاکستان کو جمہوریت، ترقی اور مساوات کا گہوارہ بنا کر مرتضیٰ بھٹو کے خواب کو حقیقت بنائیں گے۔

Share
Related Articles

خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ،ایڈوائزری جاری

اسلام آباد:خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ...

پاکستان کوئی بابری مسجد نہیں کہ چند بھارتی غنڈے آئیں اور ختم کر دیں، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:سینیٹر عرفان صدیقی نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی گیدڑ...

نوشکی میں ٹرک اڈہ کے قریب آگ لگنے کے بعد تیل سے بھرے ٹرک میں دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ

نوشکی:بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈہ کے قریب آگ لگنے کے...