Home Uncategorized کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل کے خلاف سکھ کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ

کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل کے خلاف سکھ کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ

Share
Share

لاہور:سکھ کمیونٹی نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کا بھارت کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سکھ کمیونٹی کے رہنما رمیش سنگھ اروڑا کا کہنا تھا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ کر رہی ہے، ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہے، بھارت میں گزشتہ 40 برسوں سے سکھوں پرظلم ہورہا ہے، کینیڈا کے وزیراعظم نے ہردیپ سنگھ کے قتل کا ذمہ دار بھارت کو قراردیا ہے۔

رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ بھارت کے اندرسےعلیحدگی کی آوازیں اٹھ رہی ہیں، مودی سرکار نے تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے، خالصتان تحریک دوبارہ جوش کے ساتھ اٹھے گی، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس معاملے پر آگے آنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد بھارت کو آج بے نقاب کرنے کا وقت آچکا ہے، پاکستان میں جتنی دہشتگردی ہوئی اس کے پیچھے بھارت ہے، بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں، آج کے احتجاج کا مقصد بھارت کی دہشت گردی کو پوری دنیا کو دکھانا ہے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...