Home کھیل ایشین گیمز ،بارش نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا

ایشین گیمز ،بارش نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا

Share
Share

ہانگزو:چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ ایونٹ میں پاکستان اور انڈونیشیا کی ٹیموں کے درمیان کوارٹر فائنل میچ بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بہتر سیڈنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

بھارت نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ دو کوارٹر فائنلز جمعے کے روز کھیلے جائیں گے، جس میں سری لنکا کا مقابلہ تھائی لینڈ سے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ مقابلوں کا دفاعی چیمپئن ہے، اس نے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز ویمن کرکٹ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

Share
Related Articles

پہلا ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

نیپئر: تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں...

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر ٹی 20 سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی

ویلنگٹن: پانچویں اور آخری ٹی 20 میں بھی میزبان نیوزی لینڈ نے...

آخری ٹی 20 ، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف ،کیویز کی بیٹنگ جاری

ویلنگٹن: پانچویں اور آخری ٹی 20 میں پاکستان نے میزبان نیوزی لینڈ...

روہت شرما کے انداز سے بیٹنگ کرنے والی 6 سالہ پاکستانی بچی کی سوشل میڈیا پر دھوم

کراچی:انٹرنیٹ پر ایک 6 سالہ پاکستانی بچی کی ویڈیو تیزی سے وائرل...