Home Uncategorized کباڑ خانے سے 4 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں ڈالر میں فروخت

کباڑ خانے سے 4 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں ڈالر میں فروخت

Share
Share

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں ایک پرانی اشیا فروخت کرنے والے اسٹور سے 4 ڈالر میں خریدی گئی ایک پینٹنگ نیلامی کے دوران ایک لاکھ 91 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگئی۔

پینٹنگ کا یہ نادر نمونہ معروف آرٹسٹ و پینٹر این سی ویتھ (1882 – 1945) کی تخلیق تھی جو طویل عرصہ قبل گم ہوگئی تھی۔

ایک امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ آرٹ ورک ایک خاتون نے 2017 میں مانچسٹر کے ایک پرانی اشیا فروخت کرنے والے اسٹور (سیورز اسٹور) سے بہت سارے فریم کے درمیان سے دریافت کر کے فقط 4 ڈالر میں خریدی۔

تاہم خاتون کو یہ معلوم نہیں تھا کہ انہوں نے میساچوسٹس (امریکا) سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور و معروف آرٹسٹ نیویل کونورس ویتھ کا قیمتی نمونہ کوڑیوں کے مول خرید لیا ہے۔

اس پینٹنگ کا عنوان رامونہ ہے، جو کہ ہیلن ہنٹ جیکسن کے ناول رامونہ کے لٹل، براؤن اور کو کے چار کمیشنڈ سیٹ میں سے 1939 کا ایک ایڈیشن ہے۔

بعدازاں بون ہیمس آکشن ہاؤس نے انسٹاگرام پر اسے شیئر کیا اور لکھا، طویل عرصے قبل این سی ویتھ کی کھو جانے والی پینٹنگ بون ہیمس اسکینر میں 19 ستمبر کو نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی۔ بعدازاں نیلامی کے دوران یہ ایک لاکھ 91 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئی۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...