سپریم کورٹ نے ڈیبوٹیشن پر آئے چار افسران کی خدمات متعلقہ محکموں کو واپس کردیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے۔
ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کی واپسی کا سلسلہ جاری،سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار عامر سلیم رانا اور ڈپٹی رجسٹرار محمد اویس کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کردیا۔
ڈپٹی رجسٹرار محمد منورعلی خدمات سندھ ہائیکورٹ کو جبکہ سینئرآڈیٹر محمد اکرم کی خدمات آڈیٹر جنرل پاکستان کو واپس کردی گئی. چاروں افسران ڈپٹوٹیشن پر سپریم کورٹ میں تعینات کیے گئے تھے۔
اس سے قبل سابق رجسٹرار سپریم کورٹ عبدالرزاق کی خدمات بھی لاہور ہائی کورٹ کو واپس کر دی گئی تھیں۔