ناٹنگھم:برطانوی ٹی وی کے اینکرزکبوتر اور انسان کی ٹکر دیکھ کر ہنس پڑے۔
ٹی وی کے اینکرز کبوتر کی انسان سے ٹکرانے کی ویڈیو دیکھ کر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں ایک کبوتر کو دکان کے باہر ٹہلتے شخص سے ٹکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ناٹنگھم سے تعلق رکھنے والا شخص مائیکل اسپیئرز اسٹور کی طرف جا رہا تھا جب کبوتر اس سے ٹکرا گیا۔
برطانوی ٹی وی شو پر جب یہ سی سی ٹی وی ویڈیو دکھائی گئی تو دونوں اینکرز اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔
اس دوران زیادہ ہنسنے کی وجہ سے 48 سالہ خاتون اینکر کی آنکھوں میں آنسو بھی آگئے اور انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ میک اپ ٹیم کو اندر آکر میک اپ کو صحیح کرنے کی ضرورت ہوگی۔
خاتون اینکر ناگا نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے پسینہ آ رہا ہے، جب آپ اس ویڈیو کو دیکھتے ہیں اور آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو ہنسنا نہیں چاہیے تو یہ آپ کو اور بھی ہنساتی ہے۔ کبوتر بالکل ٹھیک ہے۔ یہ واقعی اچھی سی سی ٹی وی کوریج ہے۔
اس موقع پر خاتون اینکر کے ساتھ شریک میزبان بین تھامسن نے کہا کہ نہ کبوتر اور نہ ہی انسان کو نقصان پہنچا۔