Home نیوز پاکستان سینئر صحافی عمران ریاض کا 22 کلو وزن کم ہوگیا

سینئر صحافی عمران ریاض کا 22 کلو وزن کم ہوگیا

Share
Share

لاہور: پولیس کی طرف سے آج رہا کئے گئے سینئر صحافی اینکر پرسن عمران ریاض کا 22 کلو وزن کم ہوگیا، ذہنی صحت بھی متاثر ہوئی ہے۔

اس حوالے سے عمران ریاض سے ملاقات کے بعد سینئر صحافی فہد شہباز خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران ریاض خان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے۔

فہد شہباز نےاپنے وی لاگ میں ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران ریاض خان بول نہیں سکتے، ان کا 22 کلو وزن کم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں ملاقات کے لیے گیا تو وہ اپنے گھر کے ٹی وی لاونج میں کھڑے تھے، گلے لگا کر میں ان سے ملا۔ جب میں اپنے جذبات کا اظہار کر رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ ان کا جسم پنجر بنا ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض خان قوت گویائی بہت متاثر لگ رہی تھی، وہ بات کرتے ہوئے ہلکلا رہتے تھے، انہوں نے دس سیکنڈ کی بات ڈیڑھ منٹ میں مجھے بتائی۔

خیال رہے آج پولیس کی طرف سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا تھا کہ عمران ریاض بازیاب ہو گئے ہیں اور گھر پہنچ گئے ہیں فہد شہباز نے عمران ریاض سے ان کے گھر میں ملاقات کی.

Share
Related Articles

علی امین گنڈاپور کو اثاثوں سے متعلق نوٹس، درخواست سماعت کیلئے مقرر

پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا...

حکومت کا فی یونٹ بجلی 10 روپے سستی کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بجلی نرخوں میں کمی کےلیے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز...

حکومت کا آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کی ایک...

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس، پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد

لاہور: احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق...