Home Uncategorized دیمک خاتون کے 18لاکھ روپے ہڑپ کرگئی

دیمک خاتون کے 18لاکھ روپے ہڑپ کرگئی

Share
Share

ممبئی :بھارتی شہر مراد آباد میں 18 لاکھ روپے بینک کے لاکر میں رکھنے والی خاتون لاکر کھولنے کے بعد دنگ رہ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے ایک سال بعد بینک لاکر کھولا تو پتہ چلا کہ دیمک نے 18 لاکھ روپے کا کیش کھا لیا جو اس نے بیٹی کے شادی کے لیے رکھا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے گزشتہ سال اکتوبر میں 18 لاکھ روپے بینک لاکر میں رکھے تھے، بینک کی جانب سے انہیں کسٹمر انفارمیشن اور دیگر تصدیقی عمل کے لیے بینک بلوایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب خاتون نے سب ٹھیک ہے دیکھنے کے لیے اپنا لاکر کھولا تو وہ ہکا بکا رہ گئیں۔

بڑی محنت سے جمع کر کے لاکر میں رکھے گئے کرنسی نوٹ دیمک کے حملے کے بعد کھائے ہوئے کاغذ کے ٹکڑوں میں تبدیل ہو گئے تھے۔

اس واقعے سے بینک حکام بھی حیران رہ گئے اور جب اس معاملے کو بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا گیا اور میڈیا نے اس پر بینک سے جواب مانگا تو بینک کے عملے نے کہا کہ ہیڈکوارٹر کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ بینک کا عملہ ان کے ساتھ کوئی معلومات شیئر نہیں کر رہا۔

متاثرہ خاتون الکا پاٹھک کا کہنا ہے کہ اگر مجھے بینک سے جواب اور تعاون نہیں ملتا تو میں اس معاملے کو بڑھانے کے لیے میڈیا کی مدد طلب کروں گی۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...