میکسیکو: پارک میں بھالو نے 15 سالہ بچے کی سالگرہ میں گھس کر سارا کھانا کھالیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ میکسیکو میں پیش آیا جہاں خاتون اپنے بیٹے کی 15ویں سالگرہ منانے کیلئے بچوں کے ہمراہ چپنک ایکولوجیکل پارک میں موجود تھیں۔
لیکن پرسکون ماحول میں کی جانے والی سالگرہ میں ایک کالا بھالو بن بلائے مہمان بن کر آپہنچا ساتھ ہی سارا کھانا بھی کھالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں بھالو بہت بھوکا معلوم ہورہا ہے شاید یہی وجہ تھی کہ میز پر رکھے کھانے کو دیکھ کر بھالو بھی خود کو روک نہیں پایا۔
ویڈیو میں خاتون کو اپنے بیٹے کے ساتھ بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بھالو خاتون کی ٹیبل پر کھڑے مزے سے کھانا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے اس دوران مارے خوف کےخاتون نے بیٹے کو خود سے لگایا ہوا ہے اور اس کی آنکھوں پر بھی ہاتھ رکھا ہوا ہے۔
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کاسلسلہ جاری ہے کسی نے بھوکے بھالو کو بیچارا کہا تو کسی نے اس ویڈیو کو خطرناک قرار دیا، مزید برآں صارفین کی جانب سے خاتون کی بہادری پر بھی داد دی جارہی ہے۔