Home سیاست خاور مانیکا کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

خاور مانیکا کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

Share
Share

اوکاڑہ: بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کے آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

اوکاڑہ کی مقامی عدالت کے جج نعیم شوکت کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی اور درخواست پر دوبارہ سماعت 2 اکتوبر کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ خاور مانیکا نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے، وہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پنجاب کی حراست میں ہیں۔

قبل ازیں اوکاڑہ کی مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ قبرستان کی جگہ شادی ہال بنانے کی خبر بے بنیاد ہے، تاہم دکانیں ہماری ہیں۔

خاور مانیکا کو ناجائز تعمیرات کے الزام میں لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، خاور فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا تھا۔

ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خاور فرید مانیکا وغیرہ نے محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...