Home Uncategorized بھارتی من گھڑت آپریشنز اور ان کی تعریف کے لیے بنائے گئے جعلی فیس بک اکاؤنٹس کا راز فاش

بھارتی من گھڑت آپریشنز اور ان کی تعریف کے لیے بنائے گئے جعلی فیس بک اکاؤنٹس کا راز فاش

Share
Share

نیویارک: بھارت کا من گھڑت آپریشنز اور ان کی تعریف کے لیے بنائے گئے جعلی فیس بک اکاؤنٹس کا پردہ چاک ہو گیا ۔فیس بک نے بھارتی دباؤ پر پروپیگنڈے اور نفرت انگیز تقاریر کو پھلنے پھولنے میں مدد کی۔

واشنگٹن پوسٹ کی نئی رپورٹ میں بھارتی افواج کے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
بھارتی من گھڑت آپریشنز اور ان کی تعریف کے لیے بنائے گئے جعلی فیس بک اکاؤنٹس کا راز افشا ءہوگیا ۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارتی فوج نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس کا ایک وسیع نیٹ ورک بنا رکھا ہے جس کے ذریعے پاکستان، چائنہ اور بلخصوص مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا۔

اخبار کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فیس بک پر بھارت جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کشمیر کو پرامن دکھاتا ہے جبکہ حقیقتاً کشمیر بھارتی فوج کے ہاتھوں خون میں ڈوبا ہے،۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس نیٹ ورک کو ہندوستانی فوج کی چنار کور آپریٹ کر رہی ہے جو کشمیر کی مسلم اکثریتی وادی میں مقیم ہے،فیس بک کے جعلی اکاؤنٹس سے بھارتی فوج کی کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ کاروائیوں کی حمایت کی جاتی۔

واشنگٹن پوسٹ نے فیس بک کمپنی کے متعدد ورکرز کے بھی بھارتی پروپیگنڈے میں ملوث ہونے کی تصدیق کی

فیس بک کے متعدد ورکرز نے اعتراف کیا کہ مودی کے دباؤ میں آکر کمپنی کے عہدیداران بھارت کے جعلی پروپیگنڈے کو نظرانداز کرتے رہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق موجودہ اور سابق ملازمین نے اعتراف کیا کہ فیس بک ایگزیکٹوز بی جے پی کو جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر سزا دینے سے گریز کرتے ہیں۔ انٹرویوز اور دستاویزات سے ثابت ہوا کہ فیس بک ایگزیکٹوز ہندو انتہاپسند رہنماؤں کی ویڈیوز اور پوسٹس کو ہٹانے میں ناکام رہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...