لاہور: استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن نے یونین کونسل کی سطح پر کمیٹی تشکیل دے دی۔
صدر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مراد راس اور جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، انہوں نے یونین کونسل 211 ضلع لاہور کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شیخ محمد حیدر کو صدر یونین کونسل تعینات کیا گیا ہے، اعجاز حیدر لاڈا کو سینئر نائب صدر یونین کونسل مقرر کیا گیا، یشوع پال صدر یوتھ افیئرز ہوں گے۔
خیال رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کا نچلی سطح پر انتظامی ڈھانچے کو تشکیل دینے کا عمل جاری ہے۔