Home Uncategorized ماہرہ خان نے اپنی شادی کی آفیشل تصویر اور ویڈیو شیئرکردی

ماہرہ خان نے اپنی شادی کی آفیشل تصویر اور ویڈیو شیئرکردی

Share
Share

لاہور: پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی شادی کی آفیشل تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

اداکارہ کی شادی کے حوالے سے مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور اب ماہرہ نے خود ہی مداحوں کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک عمدہ تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں ’بسم اللہ شکر الحمد للہ‘ بھی لکھا۔

اداکارہ نے ایک ویڈیو بھی اپلوڈ کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کو ’میرا شہزادہ سلیم‘ لکھا، ویڈیو میں ماہرہ کے بھائی اور ان کے بیٹے اذلان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور مداحوں کی طرف سے نئے جوڑے کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...