Home سیاست ن لیگ نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی،شہباز شریف

ن لیگ نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی،شہباز شریف

Share
Share

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کاکہناہے کہ نواز شریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے لاہور اور پنجاب ٹریڈرز ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور نمائندوں نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال اور معیشت کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی ہے۔

اس موقع پر تاجروں نے درپیش معاشی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا، تاجروں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے پر بطور وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تاجروں نے شہباز شریف کی میثاق معیشت کی تجویز کی بھرپور تائید و حمایت کی اور کہا کہ تاجر برادری دل و جان سے میاں نواز شریف کا استقبال کرے گی۔

تاجر رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ تاجروں کے ساتھ میاں نواز شریف کا دل کا رشتہ ہے، قائد ن لیگ نے تاجروں کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا، تاجر کبھی بھی آپ کا اور بڑے میاں کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا 2018 سے 2022 کے چار سال بڑے صبرآزما تھے، معاشی ظلم کا شکار ہوئے، پاکستان کے مسائل کا حل اب صرف نواز شریف کے پاس ہے، پاکستان کی معیشت کو اب صرف وہ ہی ٹھیک کر سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

ہماری کچھ قوتوں کو صرف اپنی اتھارٹی کی پروا ہے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ...

انٹرا پارٹی انتخابات کیس، پیپلزپارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کی مہلت مل گئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات...

ملٹری کورٹس ٹرائلز کیس ،9 مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے ہیں، جسٹس مسرت ہلالی

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے...