Home سیاست نوازشریف نے کبھی مزاحمتی سیاست نہیں کی، ہمیشہ افہام و تفہیم کا راستہ چنا،عرفان صدیقی

نوازشریف نے کبھی مزاحمتی سیاست نہیں کی، ہمیشہ افہام و تفہیم کا راستہ چنا،عرفان صدیقی

Share
Share

لندن:سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے کبھی مزاحمتی سیاست نہیں کی، ہمیشہ افہام و تفہیم کا راستہ چنا ہے۔

سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنی نئی پارٹی بنانے کا نہیں کہا، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی ترجیحات، مہنگائی، بیروزگاری اور عوام کی موجودہ صورتحال ہے، واپس آکر وہ انہی مسائل کی طرف بھرپور توجہ دیں گے۔

عرفان صدیقی نے کہا میاں نواز شریف کی واپسی سے قبل حفاظتی ضمانت کے لئے درخواست دائر کی جائے گی، 9 مئی کے واقعات مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کئے گئے اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت 9 مئی کو تنصیبات پر حملے کئے گئے تھے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات،ر حکومتی اصلاحات، میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو

دبئی: وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ...

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کی...