Home سیاست پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر صداقت عباسی کی عبوری ضمانت منظور

پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر صداقت عباسی کی عبوری ضمانت منظور

Share
Share

راولپنڈی:تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر صداقت عباسی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عبوری ضمانت منظور کرا لی ،وکیل کے ساتھ پیش ہوئے بائیو میٹرک تصدیق کرائی اور ضمانت منظوری بعد واپس روانہ ہوگئے۔

تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صوبائی صدر کئی روز سے لاپتہ تھے عدالت کے آخری ٹائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں حاضر ہوئے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست دی۔

عدالت کے جج ملک آصف حیات نے 50 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی اور ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار کو نوٹس جاری کر کے 10 اکتوبر کو مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ۔

مقدمہ میں تحریک انصاف راہنما کے خلاف دہشت گردی بغاوت گھیراؤ جلاؤ کی سنگین دفعات لگائی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...

ملٹری ٹرائلز کیس،شاید سلمان اکرم راجہ چاہتے ہیں کہ ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے...

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر...