اسلام آباد:دفترخارجارجہ نے افغانستان کے صوبے ہرات میں زلزلے سے قیمتی جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی بحالی کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر غم زدہ ہیں۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے جانی نقصان ہوا اور املاک کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں اپنے افغانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی ضروریات کا اندازہ لگانے کے لیے افغان حکّام سے رابطے میں ہیں اور پاکستان افغانستان کو بحالی کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔