Home سیاست نوازشریف کی گرفتاری کا خدشہ، ن لیگ کی قانونی ٹیم نے حکمت عملی بنا لی

نوازشریف کی گرفتاری کا خدشہ، ن لیگ کی قانونی ٹیم نے حکمت عملی بنا لی

Share
Share

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کو جیل میں جانے سے کیسے بچایا جائے ،اس حوالے سے ن لیگ کی قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طرف سے ان کے وکلا کی جانب سے درخواستیں آئندہ 48 گھنٹے میں دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں ریفرنسز میں نواز شریف کی درخواستوں کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا گیا، آج رات یا کل صبح تک مختلف قانونی نکات پر غور کے بعد درخواستوں کا مسودہ فائنل کیا جائیگا ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں، احتساب عدالت نے نواز شریف کو دس سال قید اور 80لاکھ پاؤنڈ کی سزا سنائی تھی جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو سات سال قید کی سزا سنائی ۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دس سال کیلئے عوامی عہدے کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نوازشریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔

Share
Related Articles

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے،وزیرخزانہ

لاہور:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے...

وزیر اعظم آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں...

عمران خان کو زیادہ عرصہ جیل میں رکھنا ممکن نہیں، ریحام خان

کراچی:بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ اور سیاست دان ریحام خان...

میں نے اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی،وزیراعظم

ڈی جی خان :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے...