Home سیاست ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی 26 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت میں توسیع

ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی 26 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگ کے قائد، سابق وزیرِاعظم نوازشریف کی حفاظتی ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع کردی۔

سابق وزیراعظم نوازشرف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سرنڈر کرنے کے لئے احتساب عدالت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

نواز شریف کمرہ عدالت میں پہنچے تو اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے قواعد کی دھجیاں اڑا دی گئیں، مسلم لیگ ن کے وکلاء زبردستی کمرہ عدالت میں داخل ہوگئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمرہ عدالت کیلئے خصوصی پاسز جاری کئے تھے۔

قائد مسلم لیگ ن کے کیس کی سماعت کے لئے عدالتی عملے کی جانب سے کمرہ عدالت خالی کرانے کی ہدایت کی گئی، عدالتی سٹاف نے کہا کہ جب تک کورٹ روم خالی نہیں کریں گے، بم ڈسپوزل سکواڈ سکیورٹی کلیئرنس نہیں کرے گا، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر نوید ملک اور عطا تارڑ نے بھی وکلاء سے کمرہ عدالت خالی کرنے کی درخواست کی۔

خیال رہے کہ قائد مسلم لیگ ن کی عدالت عالیہ پیشی کے موقع پر کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ہائیکورٹ کے باہر لیگی کارکنوں نے نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کی...

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...

ملٹری ٹرائلز کیس،شاید سلمان اکرم راجہ چاہتے ہیں کہ ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے...