Home سیاست لاہور ہائیکورٹ نے 11 سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کر دیئے

لاہور ہائیکورٹ نے 11 سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کر دیئے

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے گیارہ سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کردیئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار خالد بشیر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، سیشن جج علی رضا اعوان کو لاہور سے حافظ آباد تعینات کردیا۔

سیشن جج قصور طارق محمود باجوہ کو لودھراں تعینات کردیا گیا، سیشن جج امجد اقبال کو سینئر ایڈیشنل رجسٹرار روالپنڈی بینچ لگا دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حامد حسین کو گجرات، ریحان بشیر کو لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا۔

سیشن جج مشتاق الہٰی اور عابد رضوان عابد کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا، سیشن جج طارق محمود زرغام کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات،ر حکومتی اصلاحات، میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو

دبئی: وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ...

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کی...