Home Uncategorized ایرانی سپریم لیڈر کا اسلامی ممالک سے اسرائیل کو برآمدات روکنے کا مطالبہ

ایرانی سپریم لیڈر کا اسلامی ممالک سے اسرائیل کو برآمدات روکنے کا مطالبہ

Share
Share

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسلامی ممالک سے صیہونی ریاست اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات روکنے کا مطالبہ کردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھاکہ اسلامی ممالک صیہونی ریاست کوتیل اور خوراک کی برآمدات روکیں، کم از کم اس وقت مسلم ملکوں کو صیہونی ریاست سےمعاشی تعاون نہیں کرناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی حکومتوں کو غزہ میں جرائم کے جلد خاتمے پر اصرار کرنا چاہیے، مسلمان ممالک کو یاد رکھنا چاہیے غزہ کی آبادی پرکون دباؤ ڈال رہا ہے؟ غزہ کے لوگوں پر دباؤ ڈالنے والوں میں صرف صیہونی ریاست شامل نہیں ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھاکہ صیہونی حکومت لاچار اور مبہوت ہے، اپنی عوام سے بھی جھوٹ بول رہی ہے، اسرائیلی حکام فلسطینیوں کے پاس موجود اپنے جنگی قیدیوں کے بارے میں جو اظہار تشویش کر رہے ہیں وہ بھی جھوٹ ہے

ان کا مزید کہنا تھاکہ غزہ پر صیہونی فوج جو بمباری کررہی ہے ممکن ہے کہ اس میں وہ اپنےجنگی قیدیوں کو بھی ہلاک کردے، سامراجی طاقت فوجی دباؤ، بمباریوں اور انسانیت سوزجرائم کے ساتھ آئی ہے لیکن قوت ایمان ان سب پر غلبہ حاصل کرے گی۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...