Home Uncategorized سعودی عرب غزہ جنگ کے بعد اسرائیل سے تعلقات معمول پرلانے میں دلچسپی رکھتا ہے، امریکا

سعودی عرب غزہ جنگ کے بعد اسرائیل سے تعلقات معمول پرلانے میں دلچسپی رکھتا ہے، امریکا

Share
Share

واشنگٹن :غزہ میں جاری کشیدگی اور اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باوجود امریکا کاکہنا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی رکھتاہے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے یقین دلایا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے بعد اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان کی اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے ملاقات ہوئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں اسرائیل حماس جنگ اور غزہ میں انسانی امداد کی رسائی پر بات چیت کی گئی۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا جس پر بات چیت سعودی عرب اور امریکا کے درمیان پہلے سے جاری ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...