Home Uncategorized عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ،سیلولر کمپنیاں سمارٹ فونز کے پیکجز کا اعلان کریں،وزیر آئی ٹی

عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ،سیلولر کمپنیاں سمارٹ فونز کے پیکجز کا اعلان کریں،وزیر آئی ٹی

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے پی ٹی اے کیلئے پالیسی ڈائریکٹو جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، پی ٹی اے، سیلولر آپریٹرز، جی ایس ایم اے نے شرکت کی۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کیلئے پالیسی ڈائریکٹو جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے، سیلولر آپریٹرز، سرمایہ کار کمپنیاں، بینکس قسطوں پر اسمارٹ فونز کے پیکجز کا اعلان کریں، عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈیفالٹرز کے فون بلاک کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نادہندگان کیلئے اس سے اگلا قدم سم اور بعد ازاں قومی شناختی کارڈ بلاکنگ ہوسکتا ہے، اس اقدام سے نادہندگان کی حوصلہ شکنی اور اسمارٹ فونز کے استعمال کا تناسب بڑھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ طلب میں اضافے سے موبائل فونز مینوفیکچررز انڈسٹری اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا، دور دراز کے رہائشی کے ہاتھ میں فون، سیلولر آپریٹرز کیلئے بزنس کیسز بھی بنیں گے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ کسی بھی بڑے فیصلے سے پہلے کئی طرح کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاریخ ان ہی افراد کو یاد رکھتی ہے جو رکاوٹوں کے باوجود ملک و قوم کیلئے بڑا کام کریں، ڈیجیٹل ورلڈ سے خود کو منسلک کرنے،ای کامرس کے فروغ کیلئے اسمارٹ فونز فار آل پالیسی ضروری ہے۔

نگران وزیر آئی ٹی کا مزید کہنا تھا کہ افریقی ملک روانڈ کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات میں بھی اسمارٹ فونز ایکسپورٹ کرنے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی، پاکستانی اسمارٹ فونز میں روانڈا حکومت نے خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...