Home Uncategorized فلسطینیوں کیلئے آسمان سے برستی بوندیں بھی امتحان بن گئیں،پانی خیموں میں داخل

فلسطینیوں کیلئے آسمان سے برستی بوندیں بھی امتحان بن گئیں،پانی خیموں میں داخل

Share
Share

غزہ:فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ میں ہونے والی بارش سے پناہ گزینوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

اقوام متحدہ کی 150 عمارتوں میں 7 لاکھ بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے دربدر فلسطینیوں کیلئے آسمان سے برستی بوندیں بھی امتحان بن گئیں۔

جنگ زدہ علاقے غزہ میں ہونے والی بارش کا پانی پناہ گزینوں کے خیموں میں داخل ہو گیا جس کے باعث پہلے سے مشکلات کا شکار شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، بارش سے پناہ گزینوں کے خیمے بھی اکھڑ گئے۔

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے بارشوں سے کیمپوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا، ادھر مشکلات کے باوجود بارش کے بعد غزہ کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں پینے کو پانی مل گیا۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...