Home Uncategorized غزہ کے ہسپتالوں سے مریضوں کے انخلا کیلئے مدد کر رہے ہیں، امریکا

غزہ کے ہسپتالوں سے مریضوں کے انخلا کیلئے مدد کر رہے ہیں، امریکا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں سے مریضوں کے انخلا کیلئے مدد کر رہے ہیں۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تھرڈ پارٹی کے ذریعے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کی کو شش کر رہے ہیں، نہیں چاہتے کہ کراس فائر میں عام شہری نشانہ بنیں۔

قبل ازیں وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کا کہنا تھا کہ محسوس ہوتا ہے غزہ میں حماس اور دوسرے فلسطینی گروپوں کے پاس موجود درجنوں یرغمالیوں کی رہائی ہونے والی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات میں شامل لوگوں سے روز بات ہوتی ہے، یقین ہے کہ رہائی کا عمل شروع ہونے والا ہے لیکن میں تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...