Home Uncategorized امریکی صدر کو غزہ میں اسرائیلی مظالم کی حمایت مہنگی پڑ گئی

امریکی صدر کو غزہ میں اسرائیلی مظالم کی حمایت مہنگی پڑ گئی

Share
Share

نیویارک: غزہ میں اسرائیلی مظالم کی حمایت کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت میں کمی آگئی جس کے نتیجے میں مستقبل میں ان کی صدارت خطرے میں پڑسکتی ہے ۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک سروے میں غزہ جنگ پر بائیڈن کے طرز عمل کو 70 فیصد ووٹرز نے مسترد کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹرز میں بھی جوبائیڈن کی مقبولیت میں 40 فی صد کمی آئی ہے جبکہ سروے میں شامل18 سے 34 سال کےزیادہ ترامریکیوں نےاسرائیلی حملوں کو حد سےمتجاوز قرار دیا۔

یادرہے کہ امریکا میں اگلے سال صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں، جو بائیڈن بھی صدارتی امیدوار ہیں جبکہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایک بار پھر حصہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...