Home Uncategorized ماہرہ خان کے کتھک ڈانس کی خوبصورت تصاویرنے مداحوں کے دل جیت لئے

ماہرہ خان کے کتھک ڈانس کی خوبصورت تصاویرنے مداحوں کے دل جیت لئے

Share
Share

لاہور: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ’کتھک ڈانس‘ کی دلفریب تصاویر انکے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر نے اپنے برانڈ کے آفیشل اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کی حسن و دلکشی سے بھرپور تصاویر شیئر کر کے اداکارہ کے مداحوں کو خوش کر دیا۔

مذکورہ فوٹو شوٹ میں ماہرہ خان نے دو ملبوسات زیب تن کیے، زرد اور سبز پشواس، تاہم سبز پشواس میں ملبوس ماہرہ خان کو رقص میں مگن دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ تصاویر میں ماہرہ خان نے 100 کلیوں والی سبز پشواس اور بنارسی چوڑی دار پاجامہ زیب تن کیا ہے جس کے دلکش دوپٹے پر بنا زردوزی، فرینچ ناٹ اور مروری کا کام مخصوص فن کی عکاسی کرتا معلوم ہو رہا ہے۔

خوبصورتی کا مجسمہ بنیں ماہرہ خان کو ان تصاویر میں کہیں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تو کہیں رقص کی ایک قسم ’کتھک‘ کے پوز میں دیکھ سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...