Home Uncategorized بدترین شکست ، بھارتی فینز آگ بگولہ،میکسویل کی اہلیہ بارے غیر مناسب جملے

بدترین شکست ، بھارتی فینز آگ بگولہ،میکسویل کی اہلیہ بارے غیر مناسب جملے

Share
Share

نئی دہلی:آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو شکست ہندوستانی فینز کو ہضم نہ ہوسکی۔

آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل کی بھارتی نژاد اہلیہ وینی رامن کو سوشل میڈیا ہندوستانی فینز کی جانب سے غیر مناسب کمنٹس اور گالیاں دی گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر وینی رامن نے اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے نفرت آمیز دھمکیاں دینے والوں کے نام پیغام میں لکھا کہ ”یہ سب کہنے کی ضرورت تو نہیں ہے لیکن بطور بھارتی اپنے اس ملک کو سپورٹ کرنا جس میں آپ پیدا ہوئے، پلے بڑھے اور سب سے بڑھ کر اس ٹیم کو سپورٹ کرنا جس کے لیے آپ کے شوہر اور آپ کے بچوں کے والد کھیلتے ہیں آپ کا حق ہے تاہم بے سبب غصہ کرنے کے بجائے پرسکون رہیں اور اپنے غصے کا رخ دنیا کے زیاہ اہم مسائل کی طرف موڑ دیں“۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی فینز آگ بگولہ ہوگئے اور متعدد صارفین نے وینی رامن کے انسٹا تبصروں کا سیکشن میں توہین آمیز جملے کسے۔

اس سے قبل میگا ایونٹ میں ہوم گراوٴنڈ پر شرمناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ فینز آپے سے باہر ہوگئے تھے۔ فائنل میں سنچری بنانے والے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں بھی دیں تھی۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...